اسلام ٹائمز۔ رکن جی بی کونسل و سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملت کے حقوق کی توانا آواز اور ظلم و زیادتیوں کے خلاف برسرِ پیکار آغا سید علی رضوی صدر مجلس وحدت مسلمین جی بی پر پاراچنار کے محب وطن شہریوں پر کئی مہینوں سے راستے کی بندش، سینکڑوں افراد کی شہادت اور ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی کے باعث چھوٹے چھوٹے بچوں کے جاں بحق ہونے پر ان مظلوموں کی توانا آواز بننے کے جرم میں دائر کی گئی ایف آئی آرز اور دہشتگردی کے دفعات سندھ حکومت کے ظالمانہ، جبر و استبداد اور سفاکیت کا مظہر اور بُزدلی و بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں۔ جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ساتھ ہی سندھ حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان ایف آئی آرز کو فی الفور واپس لیا جائے۔