اسلام ٹائمز۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ظلم و جبر کی حد پار کر دی ہے۔ ضلع کرم میں امن کی بھیک مانگنے والے شیعہ سنی عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے آواز بلند کرنے والے مجلس وحدت مسلمین پاراچنار کے صدر اور تحصیل میئر اپر کرم آغا مزمل حسین فصیح کو پرامن دھرنا دینے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔ آغا مزمل حسین فصیح کو مظلومین پاراچنار کے حقوق، محاصرے کے خاتمے اور شیعہ سنی وحدت کیلئے جدوجہد کرنے کی پاداش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرکے صدہ منتقل کر دیا ہے۔