0
Friday 24 Jan 2025 19:31

جی بی حکومت روپانی فاونڈیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کریگی، گلبر خان

جی بی حکومت روپانی فاونڈیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کریگی، گلبر خان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران وزیر سیاحت غلام محمد، وزیر منصوبہ بندی راجہ ناصرعلی خان اور سیکرٹری حکومت گلگت بلتستان عثمان احمد کے ہمراہ ہیوسٹن، ٹیکساس میں روپانی فاؤنڈیشن کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر روپانی فاؤنڈیشن کے چیئرمین نصر الدین روپانی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور ان کے ہمراہ وفد کو فاؤنڈیشن کے منصوبوں اور جاری کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جی بی میں تعلیمی شعبے کی بہتری کیلئے علاقے میں ایک جدید نرسنگ سکول قائم کیا جائے گا۔نصر الدین روپانی نے گلگت بلتستان حکومت کیساتھ ملکر سٹنٹنگ جیسے سنگین مسئلے کو حل کرنے کیلئے اپنی فاؤنڈیشن کے تعاون کی پیش کش کی۔
 
 روپانی فاؤنڈیشن کے سی ای او مارک انٹونیو بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ وفد کو فاؤنڈیشن کے مختلف شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ جس میں یہ اجاگر کیا گیا کہ کس طرح فاؤنڈیشن نے کمسن بچوں کی پرورش، کمیونٹی کو بااختیار بنانے، اور تعلیم و صحت کی سہولیات کے ذریعے پائیدار ترقی کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اس موقع پر روپانی فاؤنڈیشن کی جانب سے گلگت بلتستان میں صحت، تعلیم اور تعمیر و ترقی میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت روپانی فاؤنڈیشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ روپانی فاؤنڈیشن بنیادی نظام تعلیم کی بہتری کیلئے اپنے پروگرام کو وسعت دے جس سے صوبے میں بنیادی نظام تعلیم کی بہتری میں معاونت ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 1186313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش