جی بی حکومت روپانی فاونڈیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کریگی، گلبر خان
24 Jan 2025 19:31
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران وزیر سیاحت غلام محمد، وزیر منصوبہ بندی راجہ ناصرعلی خان اور سیکرٹری حکومت گلگت بلتستان عثمان احمد کے ہمراہ ہیوسٹن، ٹیکساس میں روپانی فاؤنڈیشن کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران وزیر سیاحت غلام محمد، وزیر منصوبہ بندی راجہ ناصرعلی خان اور سیکرٹری حکومت گلگت بلتستان عثمان احمد کے ہمراہ ہیوسٹن، ٹیکساس میں روپانی فاؤنڈیشن کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر روپانی فاؤنڈیشن کے چیئرمین نصر الدین روپانی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور ان کے ہمراہ وفد کو فاؤنڈیشن کے منصوبوں اور جاری کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جی بی میں تعلیمی شعبے کی بہتری کیلئے علاقے میں ایک جدید نرسنگ سکول قائم کیا جائے گا۔نصر الدین روپانی نے گلگت بلتستان حکومت کیساتھ ملکر سٹنٹنگ جیسے سنگین مسئلے کو حل کرنے کیلئے اپنی فاؤنڈیشن کے تعاون کی پیش کش کی۔
خبر کا کوڈ: 1186313