اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات میں 6 راہنماؤں کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تحریک انصاف کے 6 راہنماؤں کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی۔ ملزمان میں راجہ اظہر، خرم شیر زمان، فردوس شمیم نقوی، حنیف سواتی، فیضان اور عرفان جیلانی شامل ہیں، ملزمان کیخلاف فیروز آباد اور ٹیپو سلطان پولیس نے مقدمات درج کئے تھے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 9 مئی کو سرکاری اور نجی املاک کو جلایا، توڑ پھوڑ کر کے دہشت پھیلائی، عدالت ان مقدمات میں سابق رکن قومی اسمبلی عدیل خان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔