0
Tuesday 21 Jan 2025 18:15

کراچی میں کارروائی، ہزاروں جعلی امریکی ڈالرز برآمد، 2 ملزمان گرفتار

کراچی میں کارروائی، ہزاروں جعلی امریکی ڈالرز برآمد، 2 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایک کارروائی کے دوران ہزاروں جعلی امریکی ڈالرز برآمد کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی چھاپا مار ٹیم نے صدر کے علاقے میں کارروائی کی اور جعلی امریکی ڈالرز کی خرید و فروخت میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 4 ہزار 500 جعلی ڈالرز برآمد کرلئے۔

حکام کے مطابق قادر رضا نامی ملزم جعلی امریکی ڈالرز ایک پارٹی کو سپلائی کرنے کے لیے انتظار کر رہا تھا۔ ملزم کی نشاندہی پر جعلی ڈالرزکی ڈیل کرنے والے نعیم احمد نامی ملزم کو واٹر پمپ سے گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے جب کہ جعلی ڈالرز سپلائی کرنے والے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1185705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش