0
Thursday 16 Jan 2025 15:20

غزہ کا حتمی حل متحارب فریقوں پر منحصر ہے، دوحہ

غزہ کا حتمی حل متحارب فریقوں پر منحصر ہے، دوحہ
اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے قطری وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے جنگ بندی معاہدے کے بعد کی صورتحال پر خبردار کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کا کہنا تھا کہ (غزہ میں) حتمی حل کا حصول زیادہ تر متحارب فریقوں پر منحصر ہے۔ قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر و مصر کا کردار؛ (اسرائیلی و فلسطینی فریقوں کے درمیان) خلاء کو اس حوالے سے موثر عوامل پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے پُر کرنا ہے۔الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے مزید کہا کہ ہم امیر قطر کی رہنمائی و حمایت میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے لئے مسلسل حمایت پر تاکید کرتے ہیں!
خبر کا کوڈ : 1184700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش