اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے حالیہ دنوں میں پیش آئے تفکرہ انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اہل تشیع میں بڑی پہچان مجتہدین عظام سے ہے جو اہل سنت کے مقدسات کی توہین کو حرام قرار دیتے ہیں۔ آغا سید حسن موسوی نے کہا کہ مشاعروں میں اگرچہ بزرگ شخصیات کے اشعار پڑھے گئے لیکن موقع اور محل دیکھے بغیر انہیں سوشل میڈیا پر غلط مقاصد کے لئے پیش کیا گیا جو کہ سراسر مذموم عمل ہے۔ آغا سید حسن موسوی نے ان تمام افراد سے معزرت خواہی کی جنکی دل آزاری ہوئے ہے۔ آغا سید حسن نے مزید کہا کہ جتنی مذمت ہم ان افراد کی کرتے ہیں جنہوں نے مشاعرہ میں غلط الفاظ کا استعمال کیا اتنی ہی اہل سنت کے ان پیادوں کی کرتے ہیں جو ہمیشہ تفرقہ اُٹھانے کے فکرمند میں محو ہوتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اچھالتے رہتے ہیں۔ آغا سید حسن نے کہا کہ ہمارے کشمیر میں ہمیشہ سے اتحاد و بھائی چارہ کی مثال قائم رہی ہے اور اسی مثال کو قائم رکھا جائے گا کسی کو اس بھائی چارہ گی میں رخنہ اندازی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔