0
Thursday 16 Jan 2025 17:37

گلگت بلتستان، نیشل ہیلتھ کیئر پروگرام کے 600 ملازمین فارغ

گلگت بلتستان، نیشل ہیلتھ کیئر پروگرام کے 600 ملازمین فارغ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں نیشنل ہیلتھ کئیر پروگرام کے 600 ملازمین کو فارغ کر دیا گیا۔ نیشنل پروگرام فار فیملی پلاننگ اینڈ پرائمری ہیلتھ کئیر پروگرام کے صوبائی ڈائریکٹر کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں تمام 10 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو گلگت، غذر، ہنزہ، نگر، دیامر، استور، سکردو، گانچھے، کھرمنگ اور شگر میں خاندانی منصوبہ بندی اور بنیادی صحت کی دیکھ بھال گلگت بلتستان کے لیے پروگرام کے تحت پی ایس ڈی پی پراجیکٹ کے عملے کی خدمات کا سلسلہ بند کرنے کا کہا گیا ہے۔ پروگرام فار فیملی پلاننگ اینڈ پرائمری ہیلتھ کیئر گلگت بلتستان کے تحت پی ایس ڈی پی پروجیکٹ کی معیاد 31 دسمبر 2024ء کو ختم ہو گئی ہے۔ اس لیے لیڈی ہیلتھ سپروائزر، لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو بند کیا جائے۔ تمام 10 اضلاع میں ایل ایچ ایس، ایل ایچ ڈبلیوز اور ڈرائیورز کی تعداد 600 ہے۔
خبر کا کوڈ : 1184734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش