QR CodeQR Code

غزہ کا حتمی حل متحارب فریقوں پر منحصر ہے، دوحہ

16 Jan 2025 15:20

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی بعد کی صورتحال پر خبردار کرتے ہوئے قطری وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ دوحہ اپنے فلسطینی بھائیوں کی مسلسل حمایت جاری رکھے گا!


اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے قطری وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے جنگ بندی معاہدے کے بعد کی صورتحال پر خبردار کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کا کہنا تھا کہ (غزہ میں) حتمی حل کا حصول زیادہ تر متحارب فریقوں پر منحصر ہے۔ قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر و مصر کا کردار؛ (اسرائیلی و فلسطینی فریقوں کے درمیان) خلاء کو اس حوالے سے موثر عوامل پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے پُر کرنا ہے۔الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے مزید کہا کہ ہم امیر قطر کی رہنمائی و حمایت میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے لئے مسلسل حمایت پر تاکید کرتے ہیں!


خبر کا کوڈ: 1184700

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1184700/غزہ-کا-حتمی-حل-متحارب-فریقوں-پر-منحصر-ہے-دوحہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com