0
Monday 13 Jan 2025 14:01

شام سے کسی بھی قسم کی دراندازی برداشت نہیں کرینگے، عبدالامیر الشمری

شام سے کسی بھی قسم کی دراندازی برداشت نہیں کرینگے، عبدالامیر الشمری
اسلام ٹائمز۔ عراق نے کہا ہے کہ شام سے کسی بھی قسم کی دراندازی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے زور دیا کہ ان کا ملک شام سے عراقی سرزمین میں یا سرحد پار کسی قسم کی دراندازی کی اجازت نہیں دے گا، انہوں نے کہا کہ شام کے اندر کچھ دہشت گرد گروہ اب بھی سرگرم ہیں۔ عراقی وزیر داخلہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سکیورٹی فورسز شام کے ساتھ سرحدی پٹی کے ساتھ اہم قلعہ بندی کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ان کے ملک نے شام کی جانب سے ہونے والی تبدیلی کے بعد سرحد پر حفاظتی اقدامات کو بھی مضبوط کیا ہے۔ عبدالامیر الشمری نے انکشاف کیا کہ سرحد کے جنوبی حصے میں سرحدی چوکیاں ابھی تک خالی ہیں، انہوں نے کہا کہ سرحد کے جنوبی حصے میں شامی افواج کی کوئی موجودگی نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 1184204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش