0
Friday 18 Oct 2024 20:23

لاہور، شہید یحیٰ سنوار کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام

لاہور، شہید یحیٰ سنوار کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ ماڈل ٹاؤن میں جماعت اسلامی لاہور کی جانب سے حماس کے رینما یحییٰ سنوار کی شہادت پر درجات بلندی  کیلئے دعائیہ اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ اجلاس میں اسرائیل کی بربریت اور ظلم کی بھرپور مذمت کی گئی۔ دعائیہ اجلاس کی صدارت جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاءالدین انصاری نے کی۔

اجلاس سیکرٹری لاہور خالد احمد بٹ، نائب امراء لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد، انجینئر اخلاق احمد، ملک شاہد اسلم، حاجی ریاض الحسن، احمد جمیل راشد، اجلاس میں امراء اضلاع عثمان افضل، حسان بن سلمان بٹ، خبیب نذیر، علی ارتضی حسنی، عبدالعزیز عابد، ڈاکٹر محمود خان، سیف الرحمن، مرزا شعیب یعقوب، اظہر بلال سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ضیا الدین انصاری کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کے بعد یحییٰ سنوار کی شہادت فلسطینوں کے جذبے آزادی کو تقویب ملے گی، جبکہ یحییٰ سنوار اسرائیلی ٹینکوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔ ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ جب مقصد زندگی واضح اور سامنے ہو تو پھر دنیا کی کوئی طاقت آپ کو نہیں جھکا سکتی۔ ضیاء الدین انصاری کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا حل مسلم امہ کے اتحاد ہی سے ممکن ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 1167180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش