0
Friday 18 Oct 2024 20:09

انٹربینک میں ڈالر کی قدر تنزلی کا شکار

انٹربینک میں ڈالر کی قدر تنزلی کا شکار
اسلام ٹائمز۔ انٹربینک میں ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جمعہ کے روز بھی جاری رہا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ڈالر پر انحصار گھٹانے کی غرض سے خطے کے ممالک کے درمیان باہمی تجارت چینی کرنسی میں کرنے، عالمی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کمزور ہونے کی اطلاعات اور مسلسل بارہ ہفتوں سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافے کے رحجان جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر ایک بار پھر تنزلی کا شکار رہا، لیکن اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا۔

سپلائی میں بہتری کے باعث  انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 33 پیسے کی کمی سے 277 روپے 46 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن اس دوران مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 18 پیسے کی کمی سے 277 روپے 61 پیسے کی سطح پر بند ہوئے، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر صرف 2 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 13 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 1167211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش