0
Saturday 12 Oct 2024 00:36
دین و دنیا

معرکہ حق و باطل

خطبات رہبر انقلاب اسلامی
متعلقہ فائیلیں ہفتہ وار پروگرام دین و دُنیا
حق و باطل کا آخری معرکہ اور حقیقی رہبری
میزبان: محمد سبطین علوی
مہمان: حجة الاسلام والمسلمین سید احمد اقبال رضوی
تاریخ: 11 اکتوبر 2024
 
موضوعات گفتگو
1: رہبر انقلاب کے جمعه کے اثرات اور پیغامات مستقیم و غیر مستقیم - استکباری طاقتوں کو منہ توڑ جواب
2: دشمن کی آئندہ کی اسٹریٹیجی کیا ہے۔
3: دنیای اسلام کو رہبر کا  پیغام
4: مسئلہ فلسطین؛  پاکستان میں آل پارٹیز کانفرنس ایک بہت اہم سنگ میل
 
خلاصہ گفتگو :
خطے میں استکبار اور غاصب صھیونی حکومت کی طرف سے پھیلاۓ جانے والے خوف و دہشت اور بربریت اور مقاومت کے مجاہدین کی شہادتوں کے بعد رھبر معظم انقلاب سید علی خامنہ ای کا خطبہ پوری مقاومت کی روحانی حیات اور بیشتر تحرک کا باعث بنا اور ساتھ ہی ساتھ اس نے دشمن کو بڑا واضح پیغام دیا کہ ہمارا دشمن ناکام اور بہت ہی کمزور ہے اور اس کے تمام اقدامات غیر قانونی اور غیر انسانی ہیں۔
اور ساتھ یہ بھی بڑا واضح پیغام دیا کہ ہم مقاومت کے ساتھ ہیں اور مقاومت اگے بڑھے گی اور خطے میں تمام استکباری اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔
دشمن کی اسٹریٹجی نہتے انسانوں کا قتل عام ہے اور اسی طرح سےمقاومت کی بڑی شخصیات کو دھشت گردی کا نشانہ بنانا  اور خوف و ہراس اور دہشت پھیلانا ہے۔ 
دنیائے اسلام کو دہشت گرد اور استکباری طاقت کا مل کر مقابلہ کرنا چاہیے اور اس مشترکہ دشمن کے سامنے سیسہ  پلائی ہوئی دیوار بننا چاہیے۔
پاکستان کے اندر ہونے والی مسئلہ فلسطین پر ال پارٹیز کانفرنس ایک خوش آئند عمل ہے اور اس نے ایک ریاستی حل یعنی  فلسطین کو صرف اور فلسطینی عوام کے حوالے کیا جانا چاہیے جو قرارداد پیش کی ہے  یہ ایک بہت ہی اہم سنگ میل ہے

 
خبر کا کوڈ : 1165818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش