0
Thursday 3 Oct 2024 05:46
یورپی ممالک اور امریکا اسرائیل کے بڑھتے جرائم کو رکوائیں

اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو ایران کا جواب زیادہ سخت اور طاقتور ہوگا، ڈاکٹر مسعود پزشکیان

خطے میں کشیدگی وسیع کرنا امریکا اور یورپ کے مفاد میں نہیں
اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو ایران کا جواب زیادہ سخت اور طاقتور ہوگا، ڈاکٹر مسعود پزشکیان
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ اور خوں ریزی کا خواہاں نہیں جبکہ خطے میں کشیدگی وسیع کرنا امریکا اور یورپ کے مفاد میں نہیں۔ دوحہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی کوشش کی تو ایران کا جواب زیادہ سخت اور طاقتور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران جنگ اور خوں ریزی کا خواہاں نہیں، خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران کے معزز مہمان کو شہید کرکے کشیدگی کا آغاز کیا، اسرائیل خطے میں کشیدگی کا دائرہ وسیع کرنا چاہتا ہے، خطے میں کشیدگی وسیع کرنا امریکا اور یورپ کے مفاد میں نہیں، یورپی ممالک اور امریکا اسرائیل کے بڑھتے جرائم کو رکوائیں۔ واضح رہے کہ منگل کی روز ایران نے اسرائیل پر 200 کے قریب میزائل سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا، یہ حملہ اسرائیل نے فلسطین مزاحمتی تنظیم کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1164066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش