0
Wednesday 2 Oct 2024 12:32

باغ، یوتھ فیسٹیول کا آغاز، لوگوں کا جوش و خروش دیدنی

باغ، یوتھ فیسٹیول کا آغاز، لوگوں کا جوش و خروش دیدنی
اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے شہر باغ میں یوتھ فیسٹیول 2024ء کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سردار محمد حسین سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے فیسٹیول کا افتتاح یکم اکتوبر بروز منگل رکن ضلع کونسل سردار نعیم فاروق نے کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی انفارمیشن وٹیکنالوجی کے وزیر سردار ضیاءالقمر تھے۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں آزاد جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی فضاء میں یہ خوشیاں اس لیے ہیں کہ ہمارے تحفظ کے لیے پاک فوج اور ہماری پشت پر ایٹمی ملک پاکستان موجود ہے جن ریاستوں کا دفاع کمزور ہے وہاں پر آزادی سے سانس نہیں لیا جا سکتا، مقبوضہ کشمیر کے اندر ایسے آزادانہ ماحول میں ایسے ایونٹس کا انعقاد ممکن نہیں، خوشی کے اس تاریخی موقع پر ہم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کو سب سے پہلے یاد رکھتے ہیں۔ فیسٹیول 7 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اس دوران مختلف مقابلوں اور دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ میلے کا بنیادی مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا، انہیں آگے بڑھنے کے موقع فراہم کرنا اور تقافتی و سماجی بیداری اور علم و ہنر کو فروغ دینا ہے۔آج میلے کا دوسرا دن ہے اور لوگوں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1163871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش