0
Wednesday 2 Oct 2024 12:16

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا فلسطینیوں کی مشترکہ حمایت کا اعلان

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا فلسطینیوں کی مشترکہ حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ملاقات کی، جس میں 7 اکتوبر کو مشترکہ احتجاج کا اعلان کیا گیا۔ جماعت اسلامی کے وفد میں حافظ نعیم الرحمن کے علاوہ لیاقت بلوچ، نصراللہ رندھاوا اور میاں اسلم بھی شامل تھے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تمام تراختلافات سے بالاتر ہوکر فلسطین کیلئے ہمیں ایک ہونا ہے، پی ٹی آئی پاکستان کی بڑی جماعت ہے، ہم نے شروعات یہاں سے کی، پی ٹی آئی 7 اکتوبر کیلئے ہمارے ساتھ نکلے گی، پاکستان کے مختلف حصوں میں ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کریں گے۔
 
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے وفد آیا ہے، ہم نے مختلف چیزوں پر گفتگو کی ہے، کوئی بھی ترمیم رات کے اندھیرے میں نہیں ہونی چاہئے، ہم عوام میں ایک ہی موقف لیکر چلیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے غزہ کیلئے بہت کوشش کی اور کر رہی ہے، یہ پوری دنیا کا ایک مشترکہ مسئلہ ہے، ہم کوشش کریں گے کہ ہماری یہ ملاقاتیں جاری رہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 7 اکتوبر تک ہفتہ یکجہتی غزہ منا ئے گی، جس میں ملک کے مختلف شہروں میں ملین مارچ کیے جائیں گی۔
 
انہوں نے کہا کہ آج دو اکتوبر کو  چترال، 4 اکتوبر کو فیصل آباد میں ملین مارچ ہوگا، 7 اکتوبر کو پورا پاکستان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کھڑا ہو۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ7 تاریخ کو اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ کیا جائیگا، ہم تمام سیاسی جماعتوں کو اس مارچ میں شرکت کی دعوت دیں گے، سفارتکاروں سے بھی اس مارچ کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ غزہ اور فلسطین کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو غزہ ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دیں گے، غزہ میں جو ہورہا ہے ہم خاموش رہ کر تماشہ نہیں دیکھ سکتے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ سپریم کورٹ میں تقسیم ختم ہونی چاہیے، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے پاس سپریم کورٹ کی تقسیم روکنے کی کنجی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1163867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش