0
Wednesday 2 Oct 2024 11:39

یکم اکتوبر 2001ء کو سرینگر میں اسمبلی حملے کی منصوبہ بندی بھارت نے کی تھی، جرمن صحافی

یکم اکتوبر 2001ء کو سرینگر میں اسمبلی حملے کی منصوبہ بندی بھارت نے کی تھی، جرمن صحافی


اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قانون ساز اسمبلی پر حملے کو آج 23 برس مکمل ہو گئے جس کے بارے میں بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ علاقے میں بھارتی فورسز کا ایک فالس فلیگ آپریشن تھا۔ ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر 2001ء کو سرینگر شہر میں واقع اسمبلی کی عمارت کے مین گیٹ سے بارود سے بھری ایک گاڑی ٹکرا دی گئی جس میں 38 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ پھر بھارتی حکومت نے کشمیری آزادی پسندوں کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور ہمیشہ کی طرح نئی دہلی نے اس حملے کا الزام پاکستان پر ڈالنا شروع کر دیا۔ بھارتی حکومت کوئی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ محض اتفاق تھا یا پہلے سے طے شدہ منصوبہ کہ حملے میں کوئی بھی رکن اسمبلی مارا نہیں گیا جبکہ کئی سینئر لیڈر پہلے ہی عمارت سے نکل چکے تھے۔ بھارتی حکومت اور اس کی ایجنسیاں اپنے حریفوں کے خلاف جنگ کو بھڑکانے یا جواز فراہم کرنے کے لیے جعلی آپریشنز کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی عادی ہیں۔ بھارت اپنے سیاسی مفادات کی تکمیل کے لئے مستقل طور پر دھوکہ دہی، فریب، پروپیگنڈہ اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گرد کارروائیوں جیسی غیر اخلاقی سرگرمیوں کا سہارا لیتا رہا ہے جن میں کشمیریوں اور اپنے ہی لوگوں کو ہلاک کیا جاتا ہے۔

جرمنی کے تحقیقاتی صحافی الیاس ڈیوڈسن نے اپنی کتاب ”دی بیٹریل آف انڈیا، ری وزیٹنگ دی26/11ایویڈینس” میں کہتے ہیں کہ بھارت کی 1971ء سے لے کر آج تک فالس فلیگ آپریشنز کی ایک تاریخ ہے۔ جب بھارت کو لگتا ہے کہ وہ اندرونی انتشار سے نمٹنے کے قابل نہیں ہے، تو وہ اپنے سیاسی فائدے کے لیے جعلی آپریشنز کا سہارا لیتا ہے۔ بھارت نے اپنے پروپیگنڈے کے ذریعے بین الاقوامی فورموں پر ان آپریشنز کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی لیکن وہ ان کو ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ بھارت کی ہندوتوا حکومت اپنے بیانات اور زرخرید میڈیا کے ذریعے اب بھی جھوٹے بیانیے کا پرچار کر رہی ہے اور پاکستان اور کشمیریوں کے استصواب رائے کے مطالبے کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے۔ تاہم ایسا کر کے بھارتی حکومت خود جنوبی ایشیا کے استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کے جعلی آپریشنز کو بے نقاب کیا جائے اور ا ن کا خاتمہ کیا جائے، بصورت دیگر اس جوہری خطے میں اس طرح کے جعلی آپریشنز کے نتائج کسی کے تصور سے بھی خطرناک ہو سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1163862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش