0
Wednesday 2 Oct 2024 10:04

سید حسن نصراللہ کی شہادت عالم اسلام کے لیے لمحہ فکریہ ہے، شگفتہ نورین کاظمی

سید حسن نصراللہ کی شہادت عالم اسلام کے لیے لمحہ فکریہ ہے، شگفتہ نورین کاظمی
اسلام ٹائمز۔ نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ آزاد جموں و کشمیر شگفتہ نورین کاظمی نے حزب اللہ سمیت امت مسلمہ کے عظیم اور دلیر رہنما سید حسن نصر اللہ کی اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی شدید ترین مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت عالم اسلام کے لیے لمحہ فکریہ ہے، انھوں نے اقوام متحدہ، عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت اور بربریت کا نوٹس لیکر عالمی لیڈر سید حسن نصراللہ کے قتل پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرے۔ انھوں نے کہا کہ سید حسن نصراللہ اپنے پاکیزہ مقصد میں کامیاب ہو گئے اور وہ ظلم و ناانصافی کے خلاف پوری سچائی اور استقامت کے ساتھ کھڑے رہے۔ انھوں نے کہا کہ سید حسن نصراللہ لشکر شہداء کے سردار اور ماتھے کا جھومر تھے، سید کی شہادت تحریک مقاومت کی پائیداری اور جارح اسرائیل کی نابودی کا باعث ہو گی، آپ اور آپ کے باوفا ساتھیوں کی شہادت تحریک مقاومت کے لئے سعادت و تقویت کا باعث بنے گی، سید ایک مبارز و شجاع اور صالح انسان تھے جن پر عالم اسلام کے ہر غیور فرد کو فخر تھا، ہم سب کے دل مغموم و رنجیدہ ہیں اللہ پاک سید حسن نصر اللہ سمیت تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے۔ 
خبر کا کوڈ : 1163837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش