0
Sunday 22 Sep 2024 04:41

علاقائی ممالک اسرائیلی چالوں کو روکنے کیلئے ایکدوسرے سے تعاون کریں، سید عباس عراقچی

علاقائی ممالک اسرائیلی چالوں کو روکنے کیلئے ایکدوسرے سے تعاون کریں، سید عباس عراقچی
اسلام ٹائمز۔ اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے کویت کے وزیر خارجہ "عبدالله علی الیحییٰ" سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سید عباس عراقچی نے ایرانی صدر ڈاکٹر "مسعود پزشکیان" کے دورہ نیویارک کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ انقلاب اسلامی کے بعد بننے والی 14ویں حکومت کی پالیسی پڑوسیوں سے اچھے برتاو پر مشتمل ہے۔ نئی حکومت میں اسلامی جمہوریہ ایران اور علاقائی ممالک کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ انہوں نے صیہونی رژیم کے تازہ ترین اقدامات کی جانب اشارہ کیا۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ نتین یاہو ان اقدامات کے ذریعے غزہ کے بند راستے سے فرار چاہتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ صیہونی رژیم اپنے زعم میں مبتلا ہو کر حماس کو ختم کرنے کے لئے غزہ میں داخل ہوئی لیکن اسے ناکامی ہوئی اور اس وقت اس رژیم کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے۔

سید عباس عراقچی نے تہران میں حماس کے سربراہ "اسماعیل ھنیہ" کی شہادت کا ذکر کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ کارروائی کی قطعاََ معافی نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے اسرائیل کے اقدامات کو خطے اور دنیا کے لئے نہایت خطرناک قرار دیا۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت کی کہ علاقائی ممالک صیہونی شرارتوں کا رستہ روکنے کے لئے آپس میں تعاون کریں۔ اس لئے اسلامی جمہوریہ ایران خلیج فارس کے جنوبی ممالک کے ساتھ بات چیت اور زیادہ سے زیادہ تعاون کو ترجیح دیتا ہے۔ دوسری جانب عبدالله علی الیحییٰ نے اس ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایران کی جانب سے پڑوسیوں سے اچھے برتاو کی پالیسی کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ علاقائی ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1161558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش