0
Thursday 19 Sep 2024 20:57

سبی، علامہ مقصود ڈومکی کی صوبائی وزیر سرفراز ڈومکی کی وفات پر اظہار تعزیت

سبی، علامہ مقصود ڈومکی کی صوبائی وزیر سرفراز ڈومکی کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ لہڑی پہنچ کر سردار کوہیار خان ڈومکی، سردار زادہ ہیئر بیار خان ڈومکی و دیگر ورثاء سے صوبائی وزیر بلدیات مرحوم سردار سرفراز خان ڈومکی کی وفات پر تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے بختیار آباد ڈومکی میں امداد حسین آرائیں محمد احتشام حسین و دیگر سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقع پر بختیار آباد پبلک سکول کا وزٹ بھی کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم و ملک کی ترقی کا زینہ ہے۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم کے میدان میں آگے آنا چاہئے۔ حکومت کی جانب سے ہمیشہ تعلیم کے شعبے کو نظرانداز کیا گیا، جبکہ ہمارے نوجوان باصلاحیت بھی ہیں اور ان میں آگے بڑھنے کا حوصلہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی اور محرومی کا خاتمہ کرتے ہوئے اسے ترقی دینا ہوگی۔ نصاب تعلیم کو پاکستان کی نظریاتی اساس سے ہم آھنگ ہونا چاہئے، تاکہ ہماری نئی نسل تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ باکردار دیانت دار اور دیندار بھی ہو۔ اس موقع پر علامہ سیف علی ڈومکی، ڈاکٹر فرحان علی، نصیر خان و دیگر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1161047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش