QR CodeQR Code

پاکستان انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب

19 Sep 2024 22:29

سفارت خانے نے بتایا کہ پاکستان بورڈ آف گورنرز کا اکیسویں دفعہ ممبر بنا ہے، جو کہ پاکستان کے دیرینہ عزم اور آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کا مضبوط اعتراف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کیلئے ایک اچھی خبر آئی ہے، پاکستان کو انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کرلیا گیا ہے۔ آسٹریا میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان کو ستمبر 2024 سے شروع ہونے والی دو سالہ مدت کے لیے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔ سفارت خانے نے بتایا کہ پاکستان بورڈ آف گورنرز کا اکیسویں دفعہ ممبر بنا ہے، جو کہ پاکستان کے دیرینہ عزم اور آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کا مضبوط اعتراف ہے۔ سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ ممبر شپ پاکستان کے آئی اے ای اے میں فعال کردار کا عکاس ہے۔


خبر کا کوڈ: 1161095

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161095/پاکستان-انٹرنیشنل-اٹامک-انرجی-ایجنسی-کے-بورڈ-آف-گورنرز-کا-رکن-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com