اسلام ٹائمز۔ لبنان نے پیجر دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کی تردید کر دی۔ فارس نیوز کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے بدھ کی صبح میڈیا میں شائع ہونے والی ان رپورٹس کی تردید کی، جن میں اس وزارت کے حوالے سے پیجر حملے کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کا ذکر کیا گیا تھا۔ لبنان کی وزارت صحت نے بدھ کی صبح میڈیا میں شائع ہونے والی ان رپورٹس کی تردید کی، جن میں اس وزارت کے حوالے سے پیجر حملے کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کا ذکر کیا گیا تھا۔
اس سے قبل خبر رساں ادارے "رائٹرز" نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ لبنان کے وزیر صحت کے مشیر نے کہا ہے کہ پیجر دھماکوں میں شہداء کی تعداد 11 ہو گئی ہے جبکہ 4000 افراد زخمی ہیں، جن میں سے 400 کی حالت تشویشناک ہے۔ لبنان کی خبر رساں ایجنسی نے اس حوالے سے لکھا کہ وزارت صحت نے اس بات کی تردید کی ہے کہ فراس الابیض، لبنان کے وزیر صحت نے شہداء کی تعداد 11 اور زخمیوں کی تعداد 4000 بتائی ہے۔
اس سے قبل اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے منگل کے روز کہا تھا کہ کئی پیجرز، جو حزب اللہ کے بعض جنگجوؤں کے پاس تھے، دھماکے سے پھٹ گئے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ اجلاس میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم اور جنگی کابینہ نے لبنان میں پیجر دھماکوں کی کارروائی کی منظوری دی تھی۔