0
Thursday 19 Sep 2024 04:11

بلجیم کی لبنان میں دہشت گردی حملے کی مذمت

بلجیم کی لبنان میں دہشت گردی حملے کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ بلجیم کی نائب وزیر اعظم پترا دی ساتر نے لبنان میں گزشتہ روز پیجرز کے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق بین الاقوامی ردعمل کے سلسلے میں، بلجیم کے اعلیٰ اہلکار نے علاقے میں خونریزی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ پترا دی ساتر نے ایک پیغام میں، جو کہ سابقہ ٹوئٹر (اب ایکس) پر جاری کیا، کہا کہ لبنان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردی کے حملے میں کم از کم 9 افراد شہید اور 2000 زخمی ہوئے، اور اس کی مذمت کی۔

اس سے قبل، مختلف ممالک کے حکام نے لبنان میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت کی تھی۔ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے صہیونی حکومت کے دہشت گردانہ اقدام کو لبنان میں شہریوں کو ہدف بنانے کے ذریعے اجتماعی قتل قرار دیا۔ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بھی اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے "ہائبرڈ وار" (مخلوط جنگ) قرار دیا۔

دی ساتر نے لکھا کہ لبنان اور شام میں ہونے والے بڑے دہشت گردی کے حملے، جس میں ہزاروں افراد زخمی ہوئے، کی شدید مذمت کرتی ہوں۔ بے رحمی سے تشویش بڑھ رہی ہے۔ خاموشی ایک آپشن نہیں ہے۔ بین الاقوامی تحقیقات ہونی چاہیے اور خونریزی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 1161055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش