0
Thursday 19 Sep 2024 18:06

عالمی میلاد کانفرنس، اہل لاہور نے میزبانی کا حق ادا کر دیا، پروفیسر ذوالفقار علی

عالمی میلاد کانفرنس، اہل لاہور نے میزبانی کا حق ادا کر دیا، پروفیسر ذوالفقار علی
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر پروفیسر ذوالفقار علی نے منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران، پی پی صدور و ناظمین، کارکنان، وابستگان اور اہل لاہور کی عظیم الشان تاریخی 41ویں عالمی میلاد کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یقیناً عالمی میلاد کانفرنس کی میزبانی بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کے میلاد کو اہل لاہور نے شاندار اور تاریخی بنا دیا۔ منہاج القرآن کی 41ویں عالمی میلاد کانفرنس سب سے بڑی اور تاریخی کانفرنس ہے اس کا سہرا لاہور تنظیم کے عہدیداروں کے سر ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرد و خواتین، بچوں، بوڑھوں کا نماز عشا سے لیکر نماز فجر تک مینار پاکستان کے سبزہ زار میں رکے رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ اہلیان لاہور حضور نبی اکرم ﷺ سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کی پوری ٹیم، تمام پی پی و یو سی تنظیمات، تمام فورمز، منہاج القرآن ویمن لیگ، یوتھ لیگ، ایم ایس ایم، علما کونسل کے جملہ عہدیداران عالمی میلاد کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

پروفیسر ذوالفقار علی نے کہا کہ میلاد النبی ﷺ کا سب سے بڑا پیغام محبت، امن اور سلامتی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے وابستگان و کارکنان محافل میلاد کا انعقاد کر کے امن، سلامتی، محبت، برداشت اور احترام انسانیت کا پیغام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہل لاہور خوش نصیب ہیں جنہیں عالم اسلام کی سب سے بڑی میلاد کانفرنس کی سعادت نصیب ہوتی ہے۔ صدر منہاج القرآن لاہور پروفیسر ذوالفقار علی، ناظم لاہور امجد حسین چوہدری، سینئر نائب صدر ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری، ناظم منہاج ویلفیئر لاہور کیپٹن(ر) عبدالمجید سمیت دیگر تمام رہنماؤں نے استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں پورے لاہور سے نکالے گئے مشعل بردار جلوسوں، محافل میلاد اور ضیافت میلاد کی پروقار اور شاندار تقریبات کے انعقاد پر بھی جملہ تنظیمات کو مبارکباد دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1161032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش