0
Thursday 19 Sep 2024 17:41

نوابشاہ، بھائی نے 2 بہنوں کو غیرت کے نام پر کرنٹ لگا کر قتل کر دیا

نوابشاہ، بھائی نے 2 بہنوں کو غیرت کے نام پر کرنٹ لگا کر قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ کے علاقے مہاجر کالونی میں ایک بھائی نے اپنی دو بہنوں کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔ ملزم کی ماں کے مطابق دونوں بہنوں کو ان کے بھائی نے شربت میں نشہ آور دوا پلا کر بے ہوش کیا اور بجلی کے تار سے کرنٹ لگا کر قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ روکنے کی کوشش پر ملزم نے ماں اور بھابھی کو بھی قتل کرنے کی دھمکی دی۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں خواتین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1161029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش