0
Thursday 19 Sep 2024 17:33

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 997 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 997 پوائنٹس کا اضافہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کے روز کاروبار کا مثبت دن رہا، جہاں 100 انڈیکس نے پہلی مرتبہ 82 ہزار کی حد عبور کی۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروباری دن کے اختتام پر 997 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 81 ہزار 459 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 82003 رہی۔ حصص بازار میں 45 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 18 ارب 61 کروڑ روپے رہی۔ اس طرح پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 55 ارب روپے اضافے سے 10 ہزار 665 ارب روپے ہے۔
خبر کا کوڈ : 1161028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش