0
Thursday 19 Sep 2024 08:22

پاک امریکا تعلقات علاقائی استحکام اور سلامتی کیلئے اہم ہیں، جو بائیڈن

پاک امریکا تعلقات علاقائی استحکام اور سلامتی کیلئے اہم ہیں، جو بائیڈن
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے اہم ہیں۔ امریکا میں نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے صدر بائیڈن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاک امریکا تعاون کو سراہا۔ پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاک امریکا اقتصادی شراکت داری ہماری ترجیح ہے۔ رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان متبادل توانائی، گرین ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 1160942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش