0
Wednesday 18 Sep 2024 20:07

کے الیکٹرک کا سندھ حکومت کو ڈیوٹی مد میں 30 ارب دینے سے انکار

کے الیکٹرک کا سندھ حکومت کو ڈیوٹی مد میں 30 ارب دینے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کو ڈیوٹی مد میں 30 ارب دینے سے انکار کردیا اور کہا واٹر بورڈ پر ہمارے 33 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا، جس میں کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کو ڈیوٹی مد میں 30 ارب دینے سے انکار کردیا۔ سی ای او کے ای نے بتایا کہ واٹر بورڈ پر ہمارے 33 ارب روپے واجب الادا ہیں، ہماری رقم ملنے تک ڈیوٹی کے پیسے ادا نہیں کریں گے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ ڈیوٹی کی رقم کو بلوں سے نتھی کرنا غیرقانونی ہے۔ سیکرٹری توانائی نے بتایا کہ سندھ حکومت کے 30 ارب کے ای کے پاس ہیں۔ قاسم سراج کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے ای کو ڈیوٹی کی وصولی سے روک دے، میئر کراچی بھی کے ای کے ذریعے ڈیوٹی وصول نہ کرائیں۔ سیکرٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ کے ای نے غیر قانونی راستہ اختیار کیا ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا پچھلے ماہ کی ڈیوٹی ادا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1160845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش