QR CodeQR Code

کے الیکٹرک کا سندھ حکومت کو ڈیوٹی مد میں 30 ارب دینے سے انکار

18 Sep 2024 20:07

نثار کھوڑو نے کہا کہ ڈیوٹی کی رقم کو بلوں سے نتھی کرنا غیرقانونی ہے۔ سیکرٹری توانائی نے بتایا کہ سندھ حکومت کے 30 ارب کے ای کے پاس ہیں۔ قاسم سراج کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے ای کو ڈیوٹی کی وصولی سے روک دے، میئر کراچی بھی کے ای کے ذریعے ڈیوٹی وصول نہ کرائیں۔


اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کو ڈیوٹی مد میں 30 ارب دینے سے انکار کردیا اور کہا واٹر بورڈ پر ہمارے 33 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا، جس میں کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کو ڈیوٹی مد میں 30 ارب دینے سے انکار کردیا۔ سی ای او کے ای نے بتایا کہ واٹر بورڈ پر ہمارے 33 ارب روپے واجب الادا ہیں، ہماری رقم ملنے تک ڈیوٹی کے پیسے ادا نہیں کریں گے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ ڈیوٹی کی رقم کو بلوں سے نتھی کرنا غیرقانونی ہے۔ سیکرٹری توانائی نے بتایا کہ سندھ حکومت کے 30 ارب کے ای کے پاس ہیں۔ قاسم سراج کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے ای کو ڈیوٹی کی وصولی سے روک دے، میئر کراچی بھی کے ای کے ذریعے ڈیوٹی وصول نہ کرائیں۔ سیکرٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ کے ای نے غیر قانونی راستہ اختیار کیا ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا پچھلے ماہ کی ڈیوٹی ادا کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1160845

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160845/کے-الیکٹرک-کا-سندھ-حکومت-کو-ڈیوٹی-مد-میں-30-ارب-دینے-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com