0
Thursday 19 Sep 2024 16:10

لاہور جلسے سے قبل کریک ڈاؤن، پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

لاہور جلسے سے قبل کریک ڈاؤن، پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں ہونیوالے جلسے سے قبل رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف پولیس نے کریک ڈاون شروع کر دیا۔ پولیس نے غازی آباد، شاہدرہ، ہربنس پورہ، ڈیفنس، اسلام پورہ، تاجپورہ اور دیگر علاقوں میں چھاپے مارے، شاہدرہ میں انجینئر یاسر گیلانی کے گھر اور کزن کی فارمیسی پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ اس کے علاوہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنماء حماد اعوان کے گھر پر چھاپہ مار کر بھائی اور کزن کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے صدر تحریک انصاف لاہور شیخ امتیاز کے گھر پر بھی چھاپہ مارا، تاہم شیخ امتیاز گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث گرفتار نہ ہوسکے۔ دوسری جانب پولیس حکام نے تمام ایس ایچ اوز کو 9 مئی میں ملوث بقیہ ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام ڈویژنل ایس پیز تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف جاری کریک ڈاون کی نگرانی کریں گے، ممکنہ جلسے کیلئے پولیس نے اپنا لائحہ عمل بھی تیار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق جلسے کا مقام فائنل ہونے پر حتمی سکیورٹی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملنے پر سکیورٹی ڈیوٹی لگائی جائے گی۔ ممکنہ جلسے کے پنڈال کے داخلی دروازوں پر کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی۔ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ داخلی دروازوں پر تعینات اہلکاروں کے پاس 9 مئی میں مطلوب ملزمان کی تصاویر اور ڈیٹا موجود ہوگا، نو مئی میں ملوث کوئی بھی ملزم جلسے میں آیا تو اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1160509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش