0
Wednesday 18 Sep 2024 18:38

لبنان، پیجر ڈیوائسز دھماکوں میں جاں بحق افراد کے جنازے کے دوران بھی دھماکے

لبنان، پیجر ڈیوائسز دھماکوں میں جاں بحق افراد کے جنازے کے دوران بھی دھماکے
اسلام ٹائمز۔ لبنان میں گزشتہ روز پیجر ڈیوائسز دھماکوں میں جاں بحق افراد کے جنازوں کے دوران بھی پیجر دھماکے ہوگئے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے جنازوں میں شریک افراد کے ساتھ پیچرز اور موبائل فون میں ہوئے۔ دوسری جانب کئی گھروں میں بھی دھماکے ہوئے، جبکہ ان کے باعث گھروں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دو دھماکے ہوئے ہیں، طائر میں ایک دھماکا گاڑی میں ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1160830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش