QR CodeQR Code

لبنان، پیجر ڈیوائسز دھماکوں میں جاں بحق افراد کے جنازے کے دوران بھی دھماکے

18 Sep 2024 18:38

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے جنازوں میں شریک افراد کے ساتھ پیچرز اور موبائل فون میں ہوئے۔ دوسری جانب کئی گھروں میں بھی دھماکے ہوئے، جبکہ انکے باعث گھروں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ لبنان میں گزشتہ روز پیجر ڈیوائسز دھماکوں میں جاں بحق افراد کے جنازوں کے دوران بھی پیجر دھماکے ہوگئے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے جنازوں میں شریک افراد کے ساتھ پیچرز اور موبائل فون میں ہوئے۔ دوسری جانب کئی گھروں میں بھی دھماکے ہوئے، جبکہ ان کے باعث گھروں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دو دھماکے ہوئے ہیں، طائر میں ایک دھماکا گاڑی میں ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1160830

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160830/لبنان-پیجر-ڈیوائسز-دھماکوں-میں-جاں-بحق-افراد-کے-جنازے-دوران-بھی-دھماکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com