اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے اتوار کو غزہ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ روس اور ایران کے وزرائے خارجہ سرگئی لاوروف اور حسین امیرعبداللہیان نے ہفتے کے روز ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ روس کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق اس فون کال میں دونوں فریقین نے غزہ کی پٹی میں مسلح جھڑپوں کے جاری رہنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور متاثرہ لوگوں کی امداد پر زور دیا۔