QR CodeQR Code

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان غزہ کے بارے میں ٹیلیفونک تبادلہ خیال

19 Nov 2023 21:16

روس کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق اس ٹیلیفونک گفتگو میں فریقین نے غزہ کی پٹی میں مسلح جھڑپوں کے جاری رہنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور متاثرہ لوگوں کی امداد پر زور دیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے اتوار کو غزہ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ روس اور ایران کے وزرائے خارجہ سرگئی لاوروف اور حسین امیرعبداللہیان نے ہفتے کے روز ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ روس کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق اس فون کال میں دونوں فریقین نے غزہ کی پٹی میں مسلح جھڑپوں کے جاری رہنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور متاثرہ لوگوں کی امداد پر زور دیا۔


خبر کا کوڈ: 1096864

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1096864/ایران-اور-روس-کے-وزرائے-خارجہ-درمیان-غزہ-بارے-میں-ٹیلیفونک-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com