اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن، جعفریہ الائنس اور مرکزی تنظیم عزاء کراچی کے زیراہتمام یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر مرکزی مجلس عزاء و جلوس کا اہتمام بریٹو روڈ سولجر بازار پر کیا گیا۔ مجلس میں سوزخوانی کے فرائض امتیاز برادران نے انجام دیئے جبکہ مولانا علی مرتضیٰ زیدی نے شرکاء سے خطاب کیا۔ بعدازاں جلوس عزاء میں شہر کی مختلف ماتمی انجمنوں نے نوحہ خوانی کی۔ مجلس و جلوس عزا میں عاشقان اہلبیتؑ و اصحاب رسولؐ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔