اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کی جانب سے کراچی میں آزادی القدس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کیتھولک گراؤنڈ سولجربازار میں منعقدہ کانفرنس کی صدارت بزرگ عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین نے کی جبکہ دیگر مقررین میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنما راؤ کامران، فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل صابر ابومریم، عیسائی رہنما بشپ خادم بھٹو، یوتھ پارلیمنٹ سندھ کے صدر اظہر عالم، ہندو اسکالر و ماہر تعلیم مہاراج منہوج چوہان، جامعہ العروۃ الوثقیٰ کے مولانا ذیشان فانی شامل تھے۔ کانفرنس میں مرد و خواتین شرکاء کی کثیر تعداد شریک تھی۔ کانفرنس میں ترانہ شہادت معروف منقبت خواں علی دیپ رضوی اور احمد ناصری نے پیش کیا۔