شہید عبدالعزیز المھرم ایئرڈیفنس نمائش
یمنی مسلح افواج کے چیف کمانڈر مہدی المشاۃ دارالحکومت صنعاء میں ملک کے اندر تیار کئے گئے پیشرفتہ ایئرڈیفنس سسٹمز کی نمائش کا افتتاح کر رہے ہیں جبکہ انصاراللہ یمن کی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی اور وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی بھی انکے ہمراہ موجود ہیں
یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع صنعا میں منعقد ہونے والی شہید عبدالعزیز المھرم ایئرڈیفنس نمائش میں بریفنگ دیتے ہوئے
یمن می تیار کردہ پیشرفتہ اینٹی ایئرکرافٹ میزائل سسٹم "ثاقب1"
یمن می تیار کردہ پیشرفتہ اینٹی ایئرکرافٹ میزائل سسٹم "ثاقب2" و "ثاقب3"
یمن می تیار کردہ پیشرفتہ اینٹی ایئرکرافٹ میزائل سسٹم "فاطر1"
اسلام ٹائمز۔ یمنی دارالحکومت صنعاء میں یمنی دفاعی فورسز کی طرف سے ملک کے اندر تیار کردہ 4 نئے پیشرفتہ ایئرڈیفنس سسٹمز کا افتتاح کیا گیا اور میڈیا کے لئے نمائش میں بھی رکھا گیا۔ یمنی فورسز کے کمانڈر انچیف مہدی المشاط نے یمن کے اندر تیار کردہ پیشرفتہ ثاقب1، ثاقب 2، ثاقب 3 اور فاطر1 میزائل ڈیفنس سسٹمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دفاعی سسٹمز یمنی دفاعی فورسز کے تجربات کی بناء پر بنائے گئے ہیں جبکہ ان میں پیشرفتہ ٹیکنالوجیز استعمال کی گئی ہیں اور انہیں دشمن کے دسیوں حملہ آور ڈرون و جیٹ طیاروں کے مار گرائے جانے کے کامیاب آپریشنز میں آزمایا گیا ہے۔