0
Thursday 16 Jan 2025 15:03

پاراچنار میں جشن ولادت امام علی المرتضیٰ ع

اسلام ٹائمز۔ ولادت حضرت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا۔ جس میں علمائے کرام، اراکین انجمن حسینیہ، ادارہ تبلیغات کے اراکین، مشران قوم سمیت ہر شعبہ سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ ذاکرین عظام نے امام علی علیہ السلام کی شان میں منقبت پڑھیں۔ حجت الاسلام و المسلمین علامہ خیال حسین دانش نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امام علی علیہ السلام کی شان میں عرائض پیش کیے، جلسے کیلئے پاسدار و فیڈریشن کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، مومنین کرام نے عید کے پر مسرت موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 1184705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش