0
Thursday 16 Jan 2025 21:51

مسلمان ملک میں تمام طبقات سے برادرانہ تعلقات استوار کریں، جماعت اسلامی ہند

مسلمان ملک میں تمام طبقات سے برادرانہ تعلقات استوار کریں، جماعت اسلامی ہند
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے کل ہند ارکان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے وابستگان جماعت کو نصیحت کی کہ وہ اپنے کاموں کے دائرے کو مسلمانوں تک محدود رکھنے کے بجائے ملک اور ملک کے تمام طبقات تک پہنچائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں صالح اور باصلاحیت نسلوں کی تیاری میں اسلامی طلبہ تنظیموں ایس آئی او اور جی کا غیر معمولی کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک تابناک مستقل کی تعمیر کے لئے نوجوانوں، طلبہ تنظیموں کو مستحکم اور مضبوط کرنے پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تحریکی خدمات میں خواتین کے بڑھتے تعاون کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک میں خواتین کی شمولیت اور مختلف محاذوں پر ان کی خدمات میں بہت تیزی سے ترقی ہو رہی ہے، یہ تیز رفتار ترقی ایک بہتر مستقبل کی نوید سنا رہی ہے۔

موجودہ قومی و عالمی چیلنجوں پر بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے امیر نے کہا کہ ان حالات میں شکایتیں یا جذباتی ردعمل اختیار کرنے کے بجائے ایک فعال اور حکیمانہ سنجیدہ نقطہ نظر اپنانے کی زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چیلنجوں میں مواقع تلاش کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ چیلنجز عارضی ہوتے ہیں، جہد مسلسل سے ان پر غلبہ پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائے عامہ کی ہمواری اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے پُرامن اور قانونی ذرائع کا ہی استعمال کیا جانا چاہیئے۔ اس موقع پر جماعت کی مرکزی سکریٹری محترمہ رحمت النساء نے سماج میں خواتین کے درپیش چیلنجز اور مواقعوں پر اظہار خیال کیا۔ جماعت کے نائب امیر ایس امین الحسن نے عالمی منظرنامہ اور انصاف و مساوات کے مابین تعلق و ربط پر روشنی ڈالی۔
خبر کا کوڈ : 1184752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش