اسلام ٹائمز۔ سانحہ پاراچنار کیخلاف کیخلاف گلگت بلتستان بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اور دہشتگردی کی اس بدترین واقعے کا زمہ دار سکیورٹی اداروں کو قرار دیدیا گیا۔ گلگت میں نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد سے خزانہ روڈ تک ریلی نکالی گئی۔ اس سے پہلے ناد علی چوک پر دھرنا دیا گیا۔خزانہ روڈ پر احتجاجی مظاہرے میں ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق اور کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر رحمت اللہ جن کا تعلق اہلسنت سے ہے نے بھی شرکت کی۔