0
Sunday 19 Jan 2025 16:24

فلسطینی گروہوں کا قطر میں اجلاس، ایران، حزب اللہ اور انصار اللہ کے لئے تشکر کا اظہار

فلسطینی گروہوں کا قطر میں اجلاس، ایران، حزب اللہ اور انصار اللہ کے لئے تشکر کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ عظیم الشان مزاحمت اور مقاومت کے نتیجے میں غزہ جنگ بندی کے موقع پر فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی دعوت پر مختلف فلسطینی گروہوں اور جماعتوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں اسرائیلی غاصب حکومت کے ساتھ جنگ ​​بندی معاہدے پر عمل درآمد اور قیدیوں کے تبادلے کا جائزہ لیا گیا۔ فلسطینی گروہوں اور جماعتوں نے فلسطینی عوام بالخصوص ایران، لبنان، یمن اور عراق کی حمایت کرنے والے محاذوں کو سراہتے ہوئے، فلسطینی قومی اتحاد کے تحفظ اور حالیہ جنگ بندی معاہدے کی بنیاد پر فلسطین میں متفقہ حکومت کی تشکیل کی اہمیت پر زور دیا۔

حماس کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے الاقصی طوفان آپریشن اور غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل کشی کو فلسطین کاز میں ایک اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کی غزہ کے مظلوم عوام کی نسل کشی اور ان کے خلاف طوفان الاقصیٰ آپریشن ہمارے لئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونے کا باعث ہے اور فلسطینی کاز کو آگے بڑھانے کے حوالے سے یہ اجلاس فلسطینی قومی اتحاد کے بارے میں ایک جامع پیغام ہے۔

شرکاء نے فلسطینی تنظیموں کے تمام مزاحمتی گروہوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے غزہ کے عوام کا تحفظ اور صیہونی حکومت کی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ فلسطینی گروہوں نے ایران کا شکریہ ادا کیا اور فلسطینی قومی یکجہتی کے تحفظ پر زور دیا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کی حمایت کرنے والے تمام مزاحمتی محاذوں بالخصوص ایران، لبنان، یمن، عراق اور تمام عرب اور اسلامی ممالک کے عوام اور دنیا کے آزاد لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے کسی بھی طرح سے غزہ کے عوام کی حمایت اور مدد کی۔
خبر کا کوڈ : 1185269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش