اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سکردو میں بلتستان کے مختلف کالجوں سے بی ایس پروگرام کی ڈگری حاصل کرکے فارغ ہونے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ گورنمنٹ ڈگری کالج سکردو، ڈگری کالج خپلو اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو کے بی ایس پروگرام کے فارغ التحصیل طلبا و طالبات کے اعزاز میں منعقدہ گریجویشن تقریب کے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ تھے جبکہ وزیر تعلیم شہزاد آغا، صوبائی وزیر سید امجد زیدی، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم سمیت محکمہ تعلیم کے اعلی حکام اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔اس خصوصی تقریب میں بی ایس کے مخلتف پروگرامز کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات اور پوزیشن ہولڈرز میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کیے گئے۔