0
Saturday 15 Jun 2024 23:07

خوشاب، عزاداری کونسل کا اجلاس

اسلام ٹائمز۔ انجمن حسینیہ جوہر آباد کے زیر انتظام ضلع خوشاب کی عزاداری کونسل کا اجلاس مرکزی جامع مسجد حسینیہ میں منعقد ہوا، اجلاس میں ضلع بھر کے بانیان عزاداری، بانیان مجالس اور جلوس، شیعہ علمائے کرام اور ماتمی سنگتوں کے سالاران سمیت کثیر تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارات علامہ سید محمد تقی نقوی نے کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں پولیس کتابچہ میں غلط اندراجات، گھروں کے اندر ہونے والی عزاداری کے پروگرامز پر بے جا پابندیوں پر احتجاج کیا۔ مجالس کے اجازت نامہ کے طریقہ کار کو آسان بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ عشرہ محرم میں انتظامیہ کے نامناسب رویہ پر عدم اعتماد کیا گیا، متفقہ طور پر مرکزی امام بارگاہ میں محرم ایمرجنسی کنڑول سیل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، انجیئنیر ملک امداد حسین بگھور کو متفقہ طور پر عزاداری کونسل ضلع خوشاب کا صدر نامزد کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1141996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش