0
Friday 20 Sep 2024 10:51

کشیدگی میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں، فرانسوی صدر

کشیدگی میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں، فرانسوی صدر
اسلام ٹائمز۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں فرانسوی صدر "امانوئل میکرون" نے کہا کہ کشیدگی میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں سب فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ فرانسوی صدر نے کہا کہ لبنان کو اس ہفتے پیجر اور دیگر الیکٹرونکس آلات کے ہولناک دھماکوں کی وجہ سے شدید غم و اندوہ کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ لبنانی شہریوں کو جنگ کے خطرے کے سائے میں زندگی نہیں گزارنی چاہئے۔ امانوئل میکرون نے کہا کہ سفارتی راستہ موجود ہے اور فرانس اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ لبنان کے مسئلے میں اسی راہ کو اختیار کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کی سلامتی و خودمختاری کا تحفظ کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ کوئی بھی علاقائی مہم جوئی اور نجی مفاد لبنان میں تصادم کا سبب بن سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس کے صدر لبنان میں دھماکوں پر اپنی تشویش سے آگاہ کر چکے ہیں۔ گزشتہ روز الیزا محل نے اپنے بیان میں اس بات کا اعلان کیا کہ امانوئل میکرون نے لبنان کے سیاسی و عسکری سربراہان کے علاوہ صیہونی وزیراعظم نتین یاہو سے الگ الگ رابطہ کیا اور انہیں برداشت کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ الیزا محل نے اپنے بیان میں یہ بھی بتایا کہ فرانسوی صدر نے لبنانی سربراہان سے کہا کہ وہ کشیدگی میں کمی کے لئے اس پیغام کو حزب‌ الله اور دیگر گروہوں تک پہنچائیں۔
خبر کا کوڈ : 1161186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش