0
Wednesday 12 Jun 2024 14:10

کوہاٹ، برسی امام خمینی کا اجتماع

اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام قومی مرکز کچہ پکہ ضلع کوہاٹ میں برسی امام خمینی رح کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام سمیت عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ امام خمینی نے مظلوموں کی حقیقی آواز بنتے ہوئے اس دور کے فرعونوں اور یزدیوں کو للکارا، انہوں نے مظلومین جہاں کو ایک امید دلائی کہ ظالم کیخلاف قیام کرنا امام حسین علیہ السلام کی سنت ہے، ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی کا برپا کردہ انقلاب آج بھی مظلومین کیلئے ایک امید کی کرن ہے۔
خبر کا کوڈ : 1141289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش