0
Saturday 8 Jun 2024 15:27

مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام برسی امام خمینی رحمة اللہ علیہ 

اسلام ٹائمز۔ شھادت جواد الائمہ امام محمد تقی علیہ السلام اور 35ویں برسی سید روح اللہ الموسوی الخمینی کی مناسبت سے دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس موسسہ شھید عارف الحسینی میں مجلس عزا  منعقد ہوئی، جس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خطاب کیا۔ پروگرام کے شروع میں امام خمینی رضوان اللہ اور شھدائے خدمت کی بلندی درجات کے لیے قرآن خوانی کی گئی، پروگرام کی ابتدا تلاوت قرآن سے کی گئی جس کی سعادت قاری حافظ ادریس نے حاصل کی، منقبت خواں شہباز حیدر نے منقبت پڑھی، معروف شاعر اکبر سرسوی نے اپنا شعری کلام شرکا کو سنا کر داد وصول کی۔ نظامت کے فرائض محمد عمران نجمی نے انجام دیے جبکہ حجتہ الاسلام مولانا عارف حسین تھہیم نے بھی خطاب کیا۔  

 علامہ احمد اقبال رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت دنیا کو دو ادوار میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، حضرت امام خمینی سے پہلے کا دور اور امام راحل کے بعد کا دور، امام خمینی کا انقلاب ایران کیلئے نہیں بلکہ تمام بشریت کیلئے تھا اور اس سلسلہ میں امام خمینی رضوان اللہ نے فرمایا تھا جب تک توحید کا پرچم لا الہ الااللہ پوری دنیا پر نہیں لہراتا تب تک ہمارا جھاد جاری رہے گا۔ سید احمد اقبال رضوی نے کہا اسلام دین کامل ہے اور اگر دین میں جھاد و مقاومت نہیں تو ایسا دین صرف افیون ہے، ہر امام نے اپنے دور میں ظلم کے خلاف جھاد کیا اور شھید ہوئے اگر ظلم کے خلاف آواز بلند نہ کرتے تو ظالم وجابر حکومت شہید نہ کرتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس انقلاب اسلامی کی وجہ سے آج تشیع نہ صرف امت مسلمہ کو بلکہ پوری دنیا کو لیڈ کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش