0
Sunday 26 May 2024 22:05

ایم ڈبلیو ایم وفد کی کراچی میں متعین ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سے ملاقات

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے وفد کے ہمراہ ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سے ملاقات کی۔ حالیہ سانحے میں شہید ہونے والے صدر اسلامی جہموریہ ایران آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور دیگر شہداء کی شہادت کی تعزیت و بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔ وفد میں مرکزی پولیٹکل سیکریٹری سید اسد نقوی ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری علماء ونگ صوبہ سندھ کے رہنماء علامہ اسحاق قرائتی، عزاداری ونگ کراچی کے صدر سید رضی حیدر رضوی، صوبائی رہنماء ناصر حسینی، مولانا عباس مطہری، کورنگی ضلع صدر سید عمران نقوی، ضلع غربی کے صدر سید میثم عباس اور وصی رضوی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 1137747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش