فلسطین فاؤنڈیشن کی جانب سے کراچی میں لگائے گئے مرکز فلسطین کیمپ سے میئر کراچی کا خطاب

اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں نمائش بس اسٹاپ پر قائم کردہ مرکز فلسطین کیمپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی بلدیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گلستان جوہر میں تعمیر کئے گئے انڈر پاس اور سڑک کو فلسطین کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ فلسطین میں انسانیت کا قتل ہورہا ہے، ہم غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بحثیت میئر کراچی فلسطینی عوام کو پیغام دیتا ہوں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی اور مسلم امہ مسئلہ کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے، اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر کو آواز اٹھانا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلستان جوہر انڈر بائی پاس کو فلسطینی مظلوم عوام کے نام سے منسوب کیا جائے گا، کے ایم سی کے آئندہ اجلاس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی۔