0
Tuesday 22 Aug 2023 16:24

ملیر کراچی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ

اسلام ٹائمز۔ المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن شعبہ فلاح و بہبود مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر اور خدیجتہ الکبریٰ فاؤنڈیشن پاکستان کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ الزہراؑ میڈیکل سینٹر غازی ٹاؤن ملیر میں لگایا گیا جس میں مختلف امراض کے ماہر لیڈیز اور جینٹس ڈاکٹرز نے 700 کے قریب مریضوں کا بلاتفریق مذہب و مسلک، رنگ ونسل مفت طبی معائنہ کیا اور انہیں ادویات بھی فراہم کیں جبکہ وژن لیب کی جانب سے سینکڑوں مریضوں کے شوگر اور کولیسٹرول کے مفت ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ مریضوں کی جانب سے مہنگائی کے اس بدترین دور میں ایک مرتبہ پھر ضرورت مندوں کیلئے اس فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر منتظمین کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر مختلف نجی نیوز چینلز کے صحافی اور کیمرہ مین حضرات نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور خصوصی کوریج دی۔ خدیجتہ الکبریٰ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر علی نیر زیدی، صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی، جنرل سیکرٹری کاچو نیاز علی، سیکرٹری فلاح و بہبود اسد علی زیدی، رضا حیدر، کاظم نقوی، محمد رضا، عمران نقوی، محمد علی اور ایڈمنسٹریٹر الزہرا (ع) میڈیکل سینٹر ممتاز مہدی بھی کیمپ میں موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1077362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش